برطانیہ: ڈی این اے سے 58 سال پرانا کیس حل‘92سالہ ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے 58 سال پرانے زیادتی کے کیس کو حل کرلیا گیا۔ 92 سالہ رائلینڈ ہیڈلی نامی شخص کو 1967 ء میں لوئیسا ڈن کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ قاتل کا ڈی این اے 1977 ء میں زیادتی کے دیگر مقدمات میں ملوث ملزم سے حاصل کردہ نمونوں سے میچ کر گیا،جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
ملزم خواتین کو لنکس بھیج کر موبائل فون اور سوشل میڈیا ہیک کرتا تھا۔ ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خواتین کے موبائل ہیک کرکے ان کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے عیدگاہ میں کارروائی کے دوران موبائل فونز ہیکر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم خواتین کو لنکس بھیج کر موبائل فون اور سوشل میڈیا ہیک کرتا تھا۔ ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی اور پیسے بٹورتا تھا، ملزم سے برآمد دو موبائل فونز سے بنائی گئیں غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔