کراچی، گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا، جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے بچی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا، جس کی رپورٹ کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ گرفتار شخص کو تھانے منتقل کرکے قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے زیادتی کی کوشش
پڑھیں:
کراچی: گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
کورنگی کرسچن ٹاؤن ہندو پاڑے کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ہیڈ محرر تھانہ زمان ٹاؤن یاسر کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت 18 سالہ سمیتھ کپور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور اس ضمن میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔