سردار فہیم قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، آئی جی اسلام آباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو: اسکرین گریب
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا ہے کہ معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں گوجرانوالہ اور سرگودھا سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان عادی مجرم تھے، ملزمان نے ریکی کرکے دیکھا کہ کس گھر میں کم آمدورفت ہوتی ہے، پھر ڈکیتی کی نیت سے گھرداخل ہوئے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار فہیم کو مزاحمت پر ملزمان نے لوہے کی سلاخ سے مارا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سردار فہیم کا قتل ٹیسٹ کیس تھا، اس کیس میں 57 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔ یہ کیس 6 دنوں میں ہم نے منطقی انجام تک پہنچایا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
’پولیس کی انہیں کوششوں کے باعث اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی آئی‘وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس نے ثنا یوسف، غیرملکی خاتون سے زیادتی سمیت اندھے قتل کے متعدد کیسز حل کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی انہیں کوششوں کے باعث اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی آئی۔
وزیرمملکت نے کہا کہ اندھے قتل کے کیس اگر بروقت حل نہ کیے جائیں گے تو پھر کھو جاتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی جی اسلام ا باد سردار فہیم اسلام آباد
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی