11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کا الزام، علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو معلوم ہوگا بجٹ کس کا زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے بہترین کام کسی، آنے والے دنوں میں تحریک شروع کرنی ہے سوشل میڈیا ٹیم کو مزید کام کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
سیاسی سرگرمیوں کے الزام پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔
لیگل نوٹس صوبائی اسمبلی کے سابق مشیرعلی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے بابر سلیم سواتی کو ارسال کیا جس میں انہوں نے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں ، ان کے خلاف ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں ان پر بعض الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے بے بنیاد الزامات لگا کر میرے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ نوٹس میں علی عظیم ایڈوکیٹ نے لکھا کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے قانونی معاون کے عہدے سے از خود استعفیٰ دیا تاہم ان کے خلاف مہم چلائی گئی اور اسپیکر نے الزام عائد کیا کہ میں سابقہ حکومت کے لئے کام کرتا ہوں اور یہ الزام بے بنیاد و من گھڑت ہے۔
علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ کے مطابق اسپیکر نے ان پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیاہے جو مکمل طور پر غلط ہے۔ انہوں نے اسپیکر اسمبلی کے پریس سیکرٹری کو بھی 10 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے اور موقف اپنایا کہ ان سے 14روز کے اندر اندر معذرت کی جائے بصورت دیگر وہ مزید قانونی کارروائی کریں گے۔