پاکستانی نژاد آسٹریلوی معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا گانا "مل بیٹھے" نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا ہے بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔طارق نوید جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں، اس سے پہلے بھی آی سی سی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نغمہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت کوشش ہے جو نا صرف سوشل میڈیا پر وارل ہے بلکہ اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

98 سالہ خاتون کی لیونل میسی کو شادی کی پیشکش؛ فٹبالر کا ری ایکشن وائرل

فٹبال کے بادشاہ لیونل میسی کے چاہنے والوں کی کمی نہیں، مگر اس بار ان کی ایک 98 سالہ منفرد مداح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے مشہور اس دادی نے نہ صرف میسی کو شادی کی پیشکش کی بلکہ اس لمحے کو اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا دونوں پر یادگار بنا دیا۔

یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹر میامی فیفا کلب ورلڈ کپ کے آخری گروپ اسٹیج میچ میں پالمیراس کے خلاف میدان میں اتر رہی تھی۔ میچ شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے میسی وارم اپ کر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک ہاتھ سے بنے بینر پر پڑی، جس پر لکھا تھا: ’’میسی، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘‘

یہ کوئی عام بینر نہیں تھا بلکہ 98 سالہ پالین کینا کا محبت بھرا پیغام تھا، جنہیں دنیا ’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے جانتی ہے۔ اس بینر کو دیکھ کر میسی کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی، اور اگرچہ انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے خوش اخلاقی سے انکار کیا، مگر ان کے چہرے کی خوشی سب کچھ بیان کرگئی۔

پالین کینا کوئی عام دادی نہیں بلکہ انٹرنیٹ سنسیشن ہیں، جو اپنے نواسے راس اسمتھ کے ساتھ اکثر بڑے اسپورٹس ایونٹس میں نظر آتی ہیں۔ چاہے وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا مقابلہ ہو یا این ایف ایل کا میچ، ’گینگسٹر گرینی‘ ہر جگہ اپنی موجودگی سے سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں فینز کا نہیں بلکہ خود لیونل میسی کا دل جیت لیا۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ’گینگسٹر گرینی‘ پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول تھا، مگر میسی کو شادی کی اس پیشکش کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’آئندہ ڈالا کلچر یا اسلحے کی نمائش نہیں کروں گا‘، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے توبہ کرلی، ویڈیو وائرل
  • امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی دُلہن بننے اپر دیر پہنچ گئی، شادی کی تیاریاں
  • نوجوان پروفیسر کا لیکچر کے دوران اچانک انتقال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
  • سیکرڈ لیڈرشپ: قیادت کا نیا انداز
  • کراچی: نیٹ کیبل میں پھنسے پرندے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکی لڑکی کو پاکستانی نوجوان کی محبت دیر کھینچ لائی، جوڑی سوشل میڈیا پر وائرل
  • 98 سالہ خاتون کی لیونل میسی کو شادی کی پیشکش؛ فٹبالر کا ری ایکشن وائرل
  • فیکٹ چیک، سڑک پر نماز پڑھتے محمد رضوان کی ویڈیو کتنی پرانی ہے؟
  • دیر کے نوجوان کی محبت امریکی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی، جوڑی سوشل میڈیا پر وائرل