صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر لیبر و سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر نے ملتان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے سکیورٹی و سہولیات کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات پر بریفنگ لی۔
اجلاس میں کمشنر عامر کریم خاں، آر پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر، اراکین اسمبلی سلمان نعیم، واصف مظہر راں، ملک لعل محمد جوئیہ، کامران عبداللہ مڑل سمیت ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز شریک تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں و مجالس کے روٹس پر سکیورٹی، صفائی، سایہ، نکاسی آب، موبائل واش رومز، کلینک آن وہیلز اور سبیلوں سمیت دیگر سہولیات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔(جاری ہے)
فیصل ایوب کھوکھر نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں کی مکمل انسپکشن، سکریننگ اور جیوٹیگنگ کی جائے اور کنٹرول روم کے ذریعے ہر لمحہ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن بھر میں 3182 مجالس اور 909 جلوس نکالے جائیں گے، جن کے لیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 3 ہزار سے زائد رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے ضمن میں 63 علما و ذاکرین کی ضلع بندی اور 83 کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے 180 سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے ڈی سی ملتان آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، جلوسوں کی آن لائن کیمروں سے مانیٹرنگ کی۔ صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے امام بارگاہ شاہ شمس کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور لائسنس داران ، منتظمین سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جذبہ خدمت کے تحت عزاداروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے انتظامیہ خود ان کی دہلیز پر جا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کی صورت میں فوری نکاسی آب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری ہر وقت تیار رکھی جائے۔ آر پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بتایا کہ محرم کے موقع پر سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں تاکہ امن و امان ہر حال میں برقرار رکھا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کا دورہ کے لیے
پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز نے محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عشرہ محرم الحرام 1447 ہجری کے لئے ڈپٹی کمشنرآفس نوشہرو فیروز میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) کو کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔غلام بشیر ملاح، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کنٹرول روم کے کنٹرول کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔محرم الحرام کے دوران کنٹرول روم پر امن و امان اور انتظامات کا جائزہ لینے اورعوامی شکایت وصول کرنے کے بعد فوری طور پر متعلقہ افسران کے علم میں لائے گا۔