data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کمپلیکس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو سید ابرار علی شاہ کی سربراہی میں ڈویژنل محرم مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے جو4سے6 جولائی تک دن رات کھلا رہے گا مانیٹرنگ سیل کا فون نمبر 02339290059 اور موبائل نمبر03333538252 ہے مانیٹرنگ سیل کا مقصد محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کنٹرول رومزاورڈی آئی جی پولیس کنٹرول روم سے رابطے میں رہ کر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے اہم اجلاس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری شریک ہوئے۔

وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو سپورٹس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں محکمہ سپورٹس پنجاب کی 88 نئی سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں سی58 سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ30 سکیموں کو بھی جلد منظورکرلیاجائے گا، پنجاب سٹیڈیم کے گرد فوڈسٹریٹس بنائی جائے گی ،سٹیڈیم میںتماشائیوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پارکنگ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفرسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے ،پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سپورٹس گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں، سپورٹس سکیموں کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرنے تمام سکیموں کو بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔

متعلقہ مضامین