5 ہزار سے زائد اسکاؤٹس محرم کی مجالس اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے 5 ہزار سے زائد اسکاؤٹس اور لیڈرز عشرہ محرم الحرام شہادت امام حسین ؑ کے سلسلے میں ہونے والی مجالسِ اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے۔
سندھ بھر میں اسکاؤٹس کی خدمات کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر اور ڈویژنل اسکاؤٹ ہیڈکوارٹر خیر پور اور شکارپور میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔
یہ بات سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے ایک اجلاس میں بتائی۔
انہوں نے کہا خیرپور، رانی پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ، لاڑکانہ، شکار پور، نو شہرو فیروز، مورو، قمبر شہداد کوٹ، دادو، حیدر آباد، بدین، میر پور خاص سمیت سندھ کے اضلاع میں 2 ہزار جبکہ کراچی میں 3 ہزار سے زائد اسکاؤٹس، اسکاؤٹ لیڈرز اور گرلز اسکاؤٹس محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے۔
جلوسوں میں خدمات انجام دینے والے اسکاؤٹس کو ایمرجنسی ریسپانس، طبی امداد، فائر فائٹنگ، گاڑیوں اور افراد کی تلاشی سمیت بم کی شناخت کرنے کے حوالے سے خصوصی تربیت پاکستان رینجرز سندھ، سندھ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا یہ تربیت یافتہ اسکاؤٹس کسی بھی ممکنہ صورتحال میں امن و امان کو بحال کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے کے امور سے واقف رہ کر صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔ سندھ بھر کے اسکاؤٹس سے رابطے اور انہیں مکمل سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ڈپٹی سیکرٹری فرقان یوسفی جبکہ خیرپور میں مشتاق آریجو اور شکار پور ڈویژنل اسکاؤٹ ہیڈکواٹرز میں شوکت بلوچ کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جہاں سندھ کے تمام شہروں میں خدمات دینے والے اسکاؤٹس سے رابطہ رکھاجا ئے گا۔
کراچی میں کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے سیکریٹری آغا طاہر عباس کی سربراہی میں یوم عاشور پر تقریباً تین ہزار سے زائد اسکاؤٹس سرگرم عمل ہوں گے جو مرکزی جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والوں کی جامہ تلاشی، رہنمائی، پارکنگ ایریا میں خدمات انجام دیں گے، جگہ جگہ طبی امداد ی کیمپ قائم ہوں گے جہاں غمگساران امام حسین ؑ کو طبی امداد دی جائے گی۔
جبکہ متاثرین کو ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا جائے گا۔ نیز مرکزی جلوس کے ہمراہ کنٹینرز میں موبائل اسپتال بھی ہوں گے جس میں چھوٹے آپریشن کی بھی سہولت میسر ہوگی۔
علاوہ ازیں محرم الحرام کے دوران گرلز اسکاؤٹس اور بوائز اسکاؤٹس کے علاوہ پاکستان کرسچین اسکاؤٹس بھی شانہ بشانہ سرگرم عمل ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جلوسوں میں خدمات انجام میں خدمات انجام دیں گے ہزار سے زائد اسکاو ٹس ہوں گے
پڑھیں:
نادرا کارڈ سینٹر ویب سائٹ پر خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ، اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا
نادرا کارڈ سینٹر. کو.یو کے ویب سائٹ پر خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کے دعوے کے حوالے سے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا اہم بیان سامنے آگیا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار! http://nadracardcentre.co.uk جعلی ویب سائٹ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ جعلی ویب سائٹ شناختی کارڈ اورنائکوپ سے متعلق خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ویب سائٹ پر ’ذاتی معلومات کی فراہمی یا رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کریں، نادرا نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو رپورٹ کر دیا ہے۔
برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار!https://t.co/DzEACBdbSX
جعلی ویب سائٹ ہے جوشناختی کارڈ اورنائکوپ سے متعلق خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے
ذاتی معلومات کی فراہمی یا رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کریں
نادرا نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو رپورٹ کر دیاہے pic.twitter.com/UEgCp7FJwp