اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہریوں کو اب دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں نادرا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کو گھر کے قریب ہی بڑی سہولت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات شہریوں کو ان کی قریبی یونین کونسل میں دستیاب ہوں گی۔

یہ سہولت قومی شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، شناختی کارڈ کی منسوخی سمیت دیگر ضروری خدمات پر مشتمل ہے، جو اب یونین کونسلز کی سطح پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد کے سید پور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال، آئی-10/4، چکوال کے علاقے مرید، اور گجرات کے دولت نگر کی یونین کونسلز میں یہ سہولیات میسر ہیں۔

یہ اقدام نادرا کی جانب سے شہریوں کے وقت اور وسائل کی بچت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ نے ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور شروع کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

خراب موسم کے باعث گلگت ایئر پورٹ کی تمام پروازیں منسوخ

— فائل فوٹو 

موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
  • قوم اس آزمائش کی گھڑی میں  مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر زرداری
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی، متعلقہ حکام کی سرزنش ، تمام ذمہ داران منصوبے کی تکمیل کیلئے کوششیں تیز کریں، وزیراعظم
  • خراب موسم ،گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ
  • خراب موسم کے باعث گلگت ایئر پورٹ کی تمام پروازیں منسوخ
  • انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور؛ فورسز کو کسی بھی شہری کو 3 ماہ تک حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل
  • پاکستان پوسٹ کا 78 ویں جشن آزادی پر بڑا اقدام
  • شناختی کارڈ میں نام تبدیل کروانے کا آسان طریقہ
  • جشنِ آزادی پر نادرا دفاتر کی دو روزہ بندش کا اعلان
  • مارگلہ ہلز کی پانچ ٹریکس ایک دن کے لیے بند، 14 اگست کو دوبارہ کھلیں گی