جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد، بلوچستان، پشاور اور سندھ ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان کا نام منظور کر لیا گیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ سے تین سینئر ججز جسٹس روزی خان، جسٹس کامران خان اور جسٹس اقبال کے ناموں پر غور کیا گیا، تاہم کمیشن نے بالآخر جسٹس روزی خان کے نام پر اتفاق کیا۔دوسری جانب، پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس عتیق شاہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اس نشست کے لیے جسٹس عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے نام زیرغور آئے تھے۔
اسی طرح سندھ ہائیکورٹ کیلئے محمد جنید غفار کو مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی جو کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر ہیں۔ جسٹس جنید غفار کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی متفقہ طور پر ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب ناموں پرغور ہوا۔ جس میں سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی جو کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری بھی کثرت رائے سے دی گئی۔
بعد ازاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم آفس کوخط لکھ دیااور جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو باضابطہ آگاہ کیا گیا،نیازمحمد خان نے خط میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ آرٹیکل 175-اے کی شق 8 کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔

CamScanner �01-07-2025 16.

50� (1)Download

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار یو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی اسلام آباد، مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار سوات، وفاقی وزیر کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چھبیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے کیا جائے، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس سب نیوز

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی

رضا ربانی : فائل فوٹو 

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ، جس میں سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے اپنے ایوانوں میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے روک دیا گیا ہے، آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو یہ آرڈر واپس لینا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ رکھتے ہیں، ان کے کام میں مداخلت نہ کی جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی غلط روایت لاہور ہائیکورٹ نے شروع کی تھی، جب اس نے سینیٹ کی ایک کمیٹی کے کارروائی کو روک دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اس فیصلے کے سامنے نرم ردِعمل نے پارلیمنٹ کی خود مختاری پر ایک اور دست درازی کو راہ دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جےیوآئی کا وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا
  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا
  • زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے لیے معاہدے پر دستخط، کسانوں کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • ہائیکورٹ میں یوم آزادی تقریب، پہلی بار خاتون چیف جسٹس نے پرچم کشائی کی 
  • یومِ آزادی؛ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریبات
  • جشن آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائی کورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
  • پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی
  • پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت