تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں لیگل ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی ابھی تک تفصیلی اور مصدقہ کاپی موصول نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے لیگل ٹیم کو سراہا، سیاسی جماعتوں کے اعتراض پر اضافی نشستوں کا کوٹہ ازسرنو نکالنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگل ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی ابھی تک تفصیلی اور مصدقہ کاپی موصول نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے لیگل ٹیم کو سراہا، سیاسی جماعتوں کے اعتراض پر اضافی نشستوں کا کوٹہ ازسرنو نکالنا ہوگا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق تفصیلی فیصلے اور جامع ورک کے بعد اضافی نشستوں کا فیصلہ ہوگا، اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے اضافی نشستوں کی سٹے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن اضافی نشستوں لیگل ٹیم
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔