معرکہ حق میں تاریخی فتح، شہبازشریف نے خودکو بطور جنگجووزیراعظم منوایا،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صدروفاقی وزیرامورکشمیرگلگت بلتستان وسرحدی امورانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف پانچ اور دس مئی کو تاریخی کامیابی حاصل کی ،اس کامیابی کاسہراوزیراعظم شہبازشریف ،فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیر کوجاتاہے،شہبازشریف کی پہچان ایک اچھے ایڈمنسٹریٹرکے طور پر تھی لیکن بھارت کے خلاف جنگ میں وہ جنگجووزیراعظم کے طورپرابھرکرسامنے آئے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپورمظاہرہ کرتے ہوئے فیلڈمارشل سے بہترین کوآرڈی نیشن اور جنگی حکمت عمل بنانے میں جو کرداراداکیاوہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھاجائے گا،قوم کاجذبہ قابل دیدہے،خیبرپختونخوامیں کرپشن کو صوبائی حکومت نے قانونی حیثیت دے دی ہے،ایک ضلع میں 40ارب کی کرپشن کاسکینڈل سامنے آیا،وزیراعلیٰ وزراء کواوروزراء اپنے وزیراعلیٰ کو کرپٹ قراردے رہے ہیں،صوبے میں ن لیگ مضبوط جماعت بن گئی ہے کئی اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہوچکی ہیں اور کئی اوررابطے میں ہیں۔روزنامہ ممتازاور ممتازڈیجیٹل کودیئے گئے خصوصی انٹرویومیں امیرمقام نے کہاکہ پہلگام واقعہ کے بعدجب بھارت نے الزامات لگائے اورکشیدگی میں اضافہ ہواتو میں نے ازخود لائن آف کنٹرول پر جانے کافیصلہ کیا،کشمیری عوام کا جذبہ قابل دیدتھالیکن جب وزیراطلاعات عطاء تارڑکایہ بیان سامنے آیاکہ 24سے36گھنٹے میں بھارت حملہ کرنے والاہے تو انتظامیہ نے رات گئے یہ پیغام دیاکہ میں اپنے وفد کے ہمراہ نیلم ویلی سے واپس اسلام آبادچلاجاوں مگرمیں نے انکارکردیااورواضح کیاکہ میں ایک باعزت اوربہادرپختون ہوں ،میدان میں کھڑاررہنے والاشخص ہوں واپس نہیں جاوں گااگلی صبح جب میں باہرنکلاتو ہزاروں لوگ موجودتھے اور عوام کا جذبہ قابل دیدتھاپھر جب میں ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کے پاس گیاتو وہ بھی پرعزم ہیں اور ان کاکہناتھا کہ وہ بے تاب ہیں کہ وقت کے ازلی دشمن سے دوبدومقابلہ ہوتو ہے پھر پوری دنیانے دیکھاکہ پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ نے جو کامیابی حاصل کی اور بھارت کو شکست ہوئی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم دو میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااورہم سمجھتے تھے وکہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹرہیں،معیشت کو ٹھیک کیاہے لیکن بھارت کے خلاف جنگ میں انہوں نے جس طرح قوم کی قیادت کی میری نظرمیں وہ جنگجووزیراعظم کے طور پر سامنے آئے ہیںان کی اورفیلڈمارشل عاصم منیر کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مثالی ہے ،بروقت اور صحیح فیصلے کئے گئے اور جب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے بتایاکہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کافائدہ کیاگیاتومیرے سمیت پوری کابینہ نے متفقہ طورپروزیراعظم کی تجویزکی تائیدکی،فیلڈمارشل کاعہدہ ملناجنرل عاصم منیر کے لئے ایک بڑااعزاز ہے اور انہوں ے جس طرح اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کوشکست دی دنیاکےسامنے واضح ہوگیاکہ پاکستان کمزورملک نہیں ہے اور پاکستان کی فوج پیشہ وارانہ فوج ہے،ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ دس مئی کے بعد ایک سیاسی نقشہ تبدیل ہواہے ایک طرف بھارت میں مودی مشکلات کاشکارہواہے تو دوسری جانب پاکستان میں تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولت کو دھچکالگاہےاور اب ن لیگ کو قیادت کو ایسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں صرف خیبرپختونخواہی نہیں پورے پاکستان میں پارٹی کو مضبوط بنایاجائے،عوام کے مسائل حل کئے جائیں ،نئے میگاپروجیکٹ شروع کئے جائیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کودعوت دی ہے جلدخیبرپختونخواکادورہ کریں گے ،خیبرپختونخومیں کرپشن سے متعلق سوال پر امیرمقام نے کہاکہ صوبے میں کرپشن کے نئے نئے ریکارڈزقائم ہورہے ہیں اورصوبائی حکومت کو یہ نہیں لگتاکہ وہاں کوئی کرپشن ہے ،ضلع کوہستان میں چالیس ارب کی کرپشن کی کہانی سامنے آئی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کہتاہے کہ وزراء کرپٹ ہیں اور وزراء کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کرپشن میں ملوث ہے اور ایسے محسوس ہوتاہے کہ جیسے صوبے میں کرپشن کو قانون شکل دے دی گئی ہے جو افسوسناک امرہے ،عوام ایک طرف دہشت گردی کاشکارہیں تو دوسری طرف پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بھی عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہورہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہاکہ انہوں نے ہیں اور
پڑھیں:
پی اے سی اجلاس؛ زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات پر ارکان حیران ہو گئے۔
پی اے سی کا اجلاس نوید قمر کی زیرصدارت ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس بینک میں کرپشن، قرضوں کی عدم واپسی، دھوکے اور اعتراضات کی کثرت پر کمیٹی کے ارکان حیران ہو گئے۔
رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ ہر دوسرا اعتراض کرپشن، چوری اور خوردبرد کا ہے، بینک کیا کررہا ہے، جس پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ ہم نے معاملات کو بہتر کرلیا ہے۔ ہم نے نئے افسروں کو بھرتی کیا ہے، پہلے والے میٹرک پاس تھے۔
منزہ حسن نے کہا کہ آپ اگر پڑھے لکھوں کو لارہے ہیں تو جو کرپشن کرتا ہے وہ عام بیوقوف آدمی نہیں کرسکتا۔
نوید قمر نے کہا کہ آپ جن لوگوں کو پہلے قرض دیتے ہیں ، ان ہی کو آئندہ بھی دیتے ہیں، نیا کچھ نہیں ہے، جس پر بینک کے صدر نے بتایا کہ نئے کسانوں کو قرضے دیے جاتے ہیں۔ نوید قمر نے کہا کہ ہمیں پتا ہے، یہ سب فراڈ ہے اسے رکنا چاہیے۔
نوید قمر نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بینک میں 2023 میں چوری ہوئی اور اب 2025 تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ زرعی ترقیاتی بینک نے 2021 میں ایک کیس پکڑا اور 2022 میں ایف آئی اے کو دیا لیکن کچھ نہیں ہو۔