بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان ایسا جواب دے گا، جس کا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔
پسرور کینٹ کے دورے کے موقع پر افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت سے جو جنگ لڑی اور جیتی اس پر کتابیں لکھی جائیں گی، میں تینوں مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں کو مادر وطن کی حفاظت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں، بھارت کی جانب سے اگر دوبارہ مہم جوئی کی گئی تو ہمیں پھر بھی تیار پائےگا، ہم امن اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں۔
شہباز شریف نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آگ لگانے کے بجائے آگے بڑھنے کی بات کریں، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، لیکن اسے ہر گز ہماری کمزوری مت سمجھا جائے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، اس لیے مودی دہشتگردی کے بھاشن اپنے پاس رکھیں۔
شہباز شریف نے بھارت پر واضح کیا کہ کبھی سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سوچنا بھی کچھ نہیں کیوں کہ پانی ہماری ریڈ لائن ہے اور اس سے دستبردار نہیں ہوں گے، اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو واضح اعلان ہے کہ پانی اور خون ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کو اپنے رافیل جہاز کا غرور تھا جو خاک میں مل گیا، بھارت خود کو اس علاقے کا تھانیدار سمجھتا تھا، لیکن اب جھوٹا تاثر ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت سے مربوط ڈائیلاگ ہوگا، یہ نہیں ہوگا کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو، ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر جامع مذاکرات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد، سپہ سالا عاصم منیر، ایئرمارشل ظہیر بابر اور نیول چیف نوید اشرف کو اور تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے مبارک باد دینے آیا ہوں۔
وزیراعظم نے کہاکہ جس طرح سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے انتہائی دلیری اور دانسمندی سے اس پوری جنگ کی حکمت عملی بنائی، میں ذاتی طور پر اسکا گواہ ہوں۔ جنرل عاصم منیر قوم کے بیٹے ہیں، مجھے ان پر فخر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص آرمی چیف پاک فوج پاکستان بھارت جنگ دورہ سیالکوٹ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ا رمی چیف پاک فوج پاکستان بھارت جنگ سیالکوٹ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف بھارت سے انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
اس موقع پر شہباز شریف حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا اور27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےعمل میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کےلیے سب نے کوشش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گورننس کو بہتر کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم پر ہم سب نےمل کر کوشش کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کےدرمیان ہم آہنگی اورباہمی اتحاد کی عکاس ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے، ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ اللّٰہ کےفضل وکرم سے سیاسی ومعاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔