وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک یاد رکھے گا، دوبارہ اگر جنگ مسلط کی تو ہمیں ہمیشہ کی طرح تیار پائےگا اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہاکہ بری فوج نے اپنے میزائلوں کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں پر نشانے لگائے، جبکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کو سبق سکھایا۔

انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار تھی لیکن بھارت کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہو سکی، اگر آگے بڑھتے تو مزید رسوائی اٹھانی پڑتی۔ رافیل جہازوں کا حشر دیکھ کر بھارت کا وکرانت میدان جنگ سے بھاگ گیا اور پلٹنے کا نام تک نہ لیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاک بحریہ 1965 کی طرح ’دوارکا‘ کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی۔ جارحیت کے دنوں نے جوانوں نے بندرگاہوں اور تجارتی راستوں کا بھرپور تحفظ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بہادر افواج کے درمیان مربوط تعاون سنہری باب ہے، جس پر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہاکہ ہماری افواج کی بھرپور تیاری کے باعث دشمن ہمارا بال بیکا نہ کر سکا، ہم اپنے تمام شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور تمام تصفیہ طلب مسائل کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں، لیکن اگر دشمن نے جنگ مسلط کی تو ہمیشہ کی طرح ہمیں تیار پائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی: پاکستان نے ہندوستان کا جھوٹ بے نقاب کردیا، ڈوزیئر جاری

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بحریہ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ شہباز شریف مسلح افواج وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ شہباز شریف مسلح افواج وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پاک بحریہ کے لیے کی طرح

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔وزیرِاعظم نے گفتگو کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں،،بحران کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ کو خطے میں بھیجنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر کو وزیرِ اعظم نے بتایا کہ بھارت کے بلا اشتعال حملوں میں خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی ہے۔پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے۔وزیرِاعظم نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بھارت کے اس اقدام کو غیرقانونی اور پاکستان کے لیے سرخ لکیر سمجھتے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی کلید ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت، علاقائی روابط اور سلامتی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیرِ اعظم آفس کیجانب  سے جاری اعلامیے کے مطابق،،، وزیرِ اعظم نے تہران کے سرکاری دورے کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی دعوت قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق،،،شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کے دورے پر جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف
  • ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، وزیراعظم
  • وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھےگا، وزیراعظم
  • سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے، اگر کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور ہوگا؛ اسحاق ڈار
  • پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی، رانا ثنااللہ
  • وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ
  • ’’ٹی وی پر بیٹھ کر بے بنیاد الزام تراشی کی گئی‘‘ ہرجانہ کیس میں وزیراعظم کا بیان
  • بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ: وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی