ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بی ایل اے اور فتنہ الخوارج ہندوستانی ایما پر پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ نشست
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (این یو ایم ایل) اسلام آباد کیمپس کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ہندوستان خطے میں دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، ہم سب نے مل کر ایک آہنی دیوار کی مانند دہشتگردی کو شکست دینی ہے۔ پاکستان امن کا گہوارہ ہے، اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ پاکستانی افواج عوام سے ہیں اور عوام پاکستانی افواج سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
اس موقع پر طلبا و طالبات نے کہاکہ پاک فوج نے جس طرح بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے وہ اسے زندگی بھر یاد رہے گا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اساتذہ ڈی جی آئی ایس پی آر طلبا و طالبات لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نمل وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اساتذہ ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر طلبا و طالبات لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف وی نیوز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
— فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔