چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ایک حملے میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا۔
فوزیہ ناز نے وطن کے دفاع کے لیے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ نے اللہ پاک آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ موت تو بر حق ہے لیکن ایسی موت نصیب سے ملتی ہے۔
فوزیہ نا ز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کی والدہ شدید غمزدہ تھیں اور اپنے جواں سال بیٹے کی یادیں دہراتے ہوئے زار و قطار روتی رہیں، وفد نے اُنہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ شہید زندہ ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ شہیدوں کو مردہ نہ کہو، وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں رزق پاتے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ ماؤں کے بیٹے جب وطن پر قربان ہوتے ہیں تو پوری قوم کی مائیں سکون سے سوتی ہیں، لیکن ماں کا دکھ تو ناقابلِ بیان ہوتا ہے۔
بعد ازاں وفد کی ملاقات شہید کی بیوہ اور دو کمسن بیٹیوں سے بھی کروائی گئی۔ بچیاں بار بار اپنے بابا کو پکارتی رہیں جس سے فضا مزید غمزدہ ہو گئی۔ شہید کی اہلیہ نے وفد کو بتایا کہ وہ خود اپنے شوہر کی میت لے کر راولپنڈی آئیں، اور وہ سفر ان کی زندگی کا سب سے بھیانک سفر تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں... پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے: آئینی بنچ ’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم فرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے اگر بھارت نے پانی روکا تو چینی ٹیکنالوجی سے بھارتی ڈیم تباہ کریں گے، محمد عارف پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے متوقع تاریخ بتادی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عثمان یوسف
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ن لیگ کا وفد صدر مملکت آصف زرداری اور مجھ سے ملنے آیا،وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں لیگی وفد نے ملاقات کی،لیگی وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے حمایت کی درخواست کی۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کو دوبارہ بحال کرنے کی تجویز شامل تھی، اس کے علاوہ ججز کے تبادلے اوراین ایف سی میں صوبوں کے حصے کے تحفظ کو ختم کرنے کی تجویز شامل ہیں۔
کراچی: سائٹ ٹاؤن میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آرٹیکل 243میں ترمیم، تعلیم اور آبادی منصوبہ بندی کے محکمے وفاق کے ماتحت لانے کی تجویز شامل تھی۔
ان کاکہناتھا کہ صدر مملکت کی دوحہ سے واپسی کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاا جلاس ہوگا، اجلاس میں حتمی پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔
مزید :