سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی سپانسر دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسر 3 دہشتگرد ہلاک کردیے

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی جہاں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کردیا، اس دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی نے جام شہادت نوش کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت خوارج اور بلوچستان میں سرگرم دہشتگردوں کا سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی پراکسیوں کی طرف سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز خیبرپختونخوا دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کارروائیاں وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز خیبرپختونخوا دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کارروائیاں وی نیوز دہشتگردوں کو ہلاک سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر فورسز نے کے مطابق

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

فوٹو فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔

بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔

سیکیورٹی فورسز کا آواران اور کیچ میں آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

مارے گئے دہشت گردوں میں گروہ کے سرغنہ صبر اللہ، امجد عرف بچو اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد یونس شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے، بنوں میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خلاف کارروائی میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو موثر طریقے سے جواب دیا، جوابی کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشت گرد مارے گئے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی فرہاد علی طوری، لانس نائیک صابر آفریدی شامل ہیں،  29 سال کے سپاہی فرہاد علی طوری شہید کا تعلق ضلع کُرم سے ہے، 32 سال کے لانس نائیک صابر آفریدی شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • (بلوچستان اور خیبر پختونخوا ) سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 دہشتگرد ہلاک(2 جوان شہید)
  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
  • خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9خوارج ہلاک، 2جوان شہید
  • خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں2 بہادر جوان شہید
  • تین کامیاب آپریشنز ؛ 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 3بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا