خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی سپانسر دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسر 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی جہاں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کردیا، اس دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی نے جام شہادت نوش کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارت خوارج اور بلوچستان میں سرگرم دہشتگردوں کا سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی پراکسیوں کی طرف سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز خیبرپختونخوا دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کارروائیاں وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز خیبرپختونخوا دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کارروائیاں وی نیوز دہشتگردوں کو ہلاک سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر فورسز نے کے مطابق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔