اقوام متحدہ کشمیراور فلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پرعمل کرائے،نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لندن: مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف نے کہاہے کہ شہبازشریف اورمریم نواز کےا چھے کاموں کی وجہ سے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا،عالمی سطح پر ملکی وقارمیں اضافہ ہوا،حکومتی اقدامات سےملک کی سیاست اور معیشت پربھی اچھے اثرا ت مرتب ہورہے ہیں
میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے نوازشریف نے کہاکہ ملک کے حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں،عوام کو ماضی کے مقابے میں بہترریلیف مل رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےا چھے کاموں کی وجہ سے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا،پنجاب حکومت مریم کی سربراہی میں اچھاکام کررہی ہے،ن لیگ کی حکومت کے اقدامات کے ملک کی سیاست اور معیشت پربھی اچھے اثرا ت مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دنیامیں اچھے دوست ہیں، دوست ممالک نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیاعالمی سطح پر ملکی وقارمیں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیاکی نظریں کشمیرپر لگی ہوئی ہیں، اقوام متحدہ کو کشمیراور فلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پرعمل درآمدکراناچاہئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
سوڈان: دارفور کے الفشر شہر میں پرائیویٹ ملیشیا کی کارروائیوں میں 1500 شہری ہلاک
سوڈان کے دارفور ریجن کے الفشر شہر میں رواں ہفتے پرائیویٹ ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 1500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، سوڈانی فوج کے انخلا کے بعد RSF نے علاقے کا کنٹرول سنبھالا اور تب سے قتل عام جاری ہے۔ سوڈانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اتوار سے بدھ تک تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ہلاکتوں کی تعداد 1500 بتائی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق دو دن میں 26 ہزار سے زیادہ شہری الفشر سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، مگر اب بھی تقریباً 1 لاکھ 77 ہزار شہری شہر میں محصور ہیں۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس میں اس قتل عام کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقہ مارٹھا نے کہا کہ الفشر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور شہریوں کے لیے کوئی محفوظ راستہ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 سے جاری حکومت اور پرائیویٹ ملیشیاز کے درمیان لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔