بھارت کو سبق سکھا دیا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے جس کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔
پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب حملہ کرکے پاکستان کے معصوم شہریوں کو شہید کیا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم
انہوں نے کہاکہ بھارت نے اب اگر کوئی حماقت کی تو پھر منہ توڑ جواب ملے گا، مودی سرکار اپنی شکست کے زخم چاٹ رہی ہے اور ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ تاریخ میں یہاں کے عوام کا نام سنہری حروف میں لکھا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔ آج جرگے میں یہاں کے عمائدین اور مشران نے جو تجاویز دی ہیں ان پر مل کر فیصلے کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تجویز دی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے کو دوبارہ دیکھنا چاہیے، ہم اگست میں این ایف سی کے حوالے سے پہلی میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پہلا نکتہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف وسائل کی فراہمی ہے، مختلف ادوار میں 700 ارب روپے خیبرپختونخوا کو دیے گئے، اور دہشتگردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا۔
انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور سے کہا ہے کہ آپ کے مسائل کو دیکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں۔ ہم مل بیٹھ کر خیبرپختونخوا کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھیں گے اور ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں جلسوں کے لیے میدان بھرنے کے بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی خوشحالی کے حوالے سے فیصلے کرنے ہیں، یہ فیصلہ بھی کرنا ہے کہ ہم کیسے پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا سکتے ہیں۔ پانی کے معاملے پر ہمیں فیصلہ کرنا ہے، جسے کے لیے چاروں صوبوں کو دعوت دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جرگہ خیبرپختونخوا شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جرگہ خیبرپختونخوا شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خان کندی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے درمیان آذر بائیجان میں ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، اسرائیلی جارحیت اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون کا جائزہ لیا اور پچھلی ملاقاتوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی قیادت اور حالیہ بحران میں جنگ بندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ یکجہتی کے اپنے عزم پر قائم ہے اور خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے بھی حالیہ بحران کے دوران پاکستان کی جانب سے ایران کو فراہم کی جانے والی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ذریعے سپریم لیڈر کو نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔