تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سندھو بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو جنگ کے حوالے سے کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے فرنٹ لائن پر موجود افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت اور غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ پاکستان کو اپنے بہادر بیٹوں پر بے پناہ فخر ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے معصوم شہریوں پر حملہ کرکے کھلی جارحیت کی، عام شہریوں کو دہشتگرد کہنا سراسر شرمناک اور تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے جان بوجھ کر ایسا راستہ اختیار کیا کیونکہ اس کے پاس ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔
شہباز شریف نے کہاکہ بھارت نے تکبر اور انا کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائی کی جس کا اسے بھرپور جواب ملا، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت پر چینی اور ترک سوشل اکاؤنٹس بلاک کردیے
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا آمد پر آرمی چیف اور کور کمانڈر گوجرانوالہ نے پرتپاک استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص آئی ایس پی آر بھارتی جارحیت بہادر جوان پاک فوج پسرور چھاؤنی شہباز شریف مسلح افواج پاکستان معرکہ حق وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ا ئی ایس پی ا ر بھارتی جارحیت بہادر جوان پاک فوج پسرور چھاؤنی شہباز شریف مسلح افواج پاکستان معرکہ حق وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف ا ئی ایس پی ا ر بھارتی جارحیت شہباز شریف نے پاک فوج
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل