پیپلز پارٹی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس کے نتائج آنے سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان پر حملہ کیسے کر دیا۔
شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کل پیپلز پارٹی کی جانب سے یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پرافسوس کا اظہار کیا اور تحقیقات کا بھی کہا، نریندر مودی نے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا کا قصائی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، دنیا بھر نے رپورٹ کیا کہ بھارت نے جنگ بندی میں پہل کی، دنیا بھر نے لکھا کہ اس کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھارت کے رفال جیسے طیاروں کا گھمنڈ توڑ دیا، پاکستان کے شاہینوں نے تاریخی کامیابی حاصل کی، بھارت کے جدید جہازوں کا جو حشر کیا اس پر پوری دنیا میں بات ہو رہی ہے۔
سیز فائر کو پاکستان کی مجبوری قرار دینے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھارتی تجزیہ کاروں نے آئینہ دکھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 74 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، اس پوری صورتحال میں پاکستان نے سفارتی برتری بھی حاصل کی، پاکستان کو دوست ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہمارا سفارتی بیانیہ ساری دنیا میں مانا جا رہا ہے، پاکستان 20 سال سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے، دہشتگرد بھارت نے ایک حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا جس میں شکست ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور دہشت گرد تنظیمیں مشترکہ مفادات رکھتی ہیں، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے بھارت مستفید ہو رہا تھا، اس وقت بھارت دنیا میں تنہائی میں جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہے شرجیل انعام میمن شرجیل انعام میمن نے میمن نے کہا پاکستان نے نے کہا کہ کہ بھارت بھارت نے رہا ہے
پڑھیں:
اقلیتوں کا قومی دن، قائداعظم کے وژن پر عملدرآمد پیپلز پارٹی کا تاریخی عزم ہے، مخدوم احمد محمود
لاہور:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دینا سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک تاریخی اقدام تھا، جس کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنا ہے۔
پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کی اپنی مشہور تقریر میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق دینے کا اعلان کیا تھا، اور اسی وژن کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے آئینی، قانونی اور سماجی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔
مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا، جب کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مؤثر قانون سازی بھی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کی مسلح افواج میں بھی دفاع وطن کا فریضہ انجام دے رہی ہے، جو کہ ان کی حب الوطنی اور قومی وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں اقلیتوں کی خدمات پاکستان کے وقار کو بلند کر رہی ہیں، اور پیپلز پارٹی اس وژن پر عمل پیرا ہے کہ فیصلے مذہبی، لسانی یا صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر کیے جائیں۔