حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں کابینہ نے کیوں منظور کیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر ہونے والی بریفنگ میں رو رہے ہیں تو کابینہ نے اسے کیوں منظور کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ اگر صوبے کے مفاد میں نا ہوا تو وزیراعظم سے بات کریں گے،2017 کا ایکٹ بھی انسان کا بنایا ہوا قانون ہے جس میں خامیاں ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مائنز اینڈ منرلز بل کا معاملہ: اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
انہوں نے کہاکہ آج مائنز اینڈ منرلز پر بریفنگ کا دوسرا اجلاس تھا، آج اگر حکومتی ارکان بریفنگ میں رو رہے ہیں تو کابینہ نے کیوں اسے منظور کیا۔
ڈاکٹر عباداللہ نے کہاکہ حکومت یہ مجوزہ قانون بھی رات کی تاریکی میں پاس کرنا چاہتی تھی، اب اس قانون کو عمران خان سے مشروط کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان کی جانب سے مجوزہ قانون کی مخالفت اپنے ہی وزیراعلیٰ پر عدم اطمینان کا اظہار ہے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے معاملہ عمران خان سے مشروط کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہاکہ پچھلے ہفتے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بریفنگ کو ملتوی کیا گیا تھا، آج بریفنگ شروع ہونے سے قبل ہی اعتراضات اور تجویز اسپیکر کو جمع کروا دی تھی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عمران خان کو مجوزہ قانون پر بریفنگ دیں گے، یہ جمہوریت ہے کوئی بھی بل پر اعتراض کر سکتا ہے۔
وزیر قانون نے کہاکہ مجوزہ قانون پر جو بھی بحث ہو گی وہ اسمبلی کے فلور پر ہوگی، صوبائی حکومت عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں وفاق یا کسی بھی ملک کو خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہونے نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، مجوزہ قانون میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے، ہمارے ارکان کا مطالبہ ہے کہ بل کی منظوری کو عمران خان کی منظوری سے مشروط کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر آفتاب عالم خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ علی امین گنڈاپور عمران خان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ وزیر قانون وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر ا فتاب عالم خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز ایکٹ وی نیوز مائنز اینڈ منرلز خیبرپختونخوا ا انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان
پڑھیں:
دکی، دو کوئلہ کانوں میں حادثات، چار افراد جانبحق، مالکان کیخلاف مقدمہ
چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دکی اور چمالنگ میں دونوں کوئلہ کانیں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کی گئیں تھیں اور ان میں غیر قانونی طور پر کام ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی کی دو کوئلہ کانوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں 4 کان کن جان بحق ہوگئے۔ محکمہ معدنیات کے حکام نے دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ مائنز ریسکیو حکام کے مطابق دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جان بحق ہوئے۔ جاں بحق کانکنوں کی شناخت زین اللہ اور سبحان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ دوسرا حادثہ دکی کے نواحی علاقے چمالنگ کی کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے دو کان کن جانبحق ہوگئے۔ جن کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔ اس حوالے سے چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دکی اور چمالنگ میں دونوں کوئلہ کانیں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کی گئیں تھیں اور ان میں غیر قانونی طور پر کام ہو رہا تھا۔ محکمہ کی جانب سے دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔