وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، ملک میں امن کے قیام کے لیے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے۔

بنوں سی ایم ایچ میں پاک فوج کے زخمی جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ریاست اور افواجِ پاکستان دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے عزم پر قائم ہیں اور اس راہ میں ہمارے جوان اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بنوں، دہشتگردی کے خلاف اہم فیصلے

انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان قربانیوں کی لاج رکھنی ہوگی اور ان بہادر جوانوں کے اہلِ خانہ کی پکار پر سنجیدہ توجہ دی جائے گی۔

شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا کہ ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کے وہ حق دار ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں فتنہ الخوارج کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم بھارت کی پراکسیز کے خلاف متحد ہے اور خوارج اور بھارتی پراکسیز کو ہمیشہ کے لیے صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے تیار ہے۔

افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ اگر کابل حکومت سچائی کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے تو پاکستان اس کے لیے تیار ہے، مگر واضح پیغام ہے کہ پاکستان یا خارجیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد افغانستان سے آ کر پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، اگر افغانستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرے گا تو پھر ہمیں نگراں افغان حکومت سے کوئی سروکار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ایک منصوبہ کابینہ میں پیش کیا جا رہا ہے جس پر تفصیلی بحث ہوگی اور اس کے بعد ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو یکسر رد کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان ایکشن پاکستان دہشتگردی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان ایکشن پاکستان دہشتگردی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف نے کہاکہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری