وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے بغیر کسی شبے کے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔

امریکی سفارتخانے میں امریکا کی آزادی کی سالگرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ پوری دنیا میں معاشی استحکام اور امن چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردار ہے، نہ ہی پاکستان نے ایٹمی حملے کی دھمکی دی، بھارتی خارجہ سیکریٹری

انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا ارتکاب کیا، جس پر پاکستان نے اپنا دفاع کا حق استعمال کیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ بھارت کو جواب دینے کے بعد جب جنگ بندی کی پیشکش کی گئی تو ہم نے اس کو قبول کیا۔ دوست ممالک کے جنگ بندی میں کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا اور پاکستان دوستی کے نئے رشتے میں داخل ہورہے ہیں، ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ امریکا کے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ملکوں میں شامل تھا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا جمہوری روایات اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 1950 میں امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری شروع ہوئی، امریکا نے مختلف ادوار میں پاکستانی معیشت کی مدد کی۔ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے مختلف امریکی منصوبے قریبی تعلقات کے عکاس ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ شروع ہوئی، پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوئے اور 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہاکہ 1980 کی افغان جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ملک تھا، ہم 2018 میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر چکے تھے۔ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی کا داعی رہا ہے۔ ہماری توجہ معیشت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں

انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کے خلاف جنگ کے دوران دشمن کے 6 جہاز گرائے، بھارت نے پہلے جارحیت کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کا ہماری طرف سے جواب دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا کی آزادی امریکی سفارتخانہ امریکی صدر پاک بھارت جنگ بندی جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کی ا زادی امریکی سفارتخانہ امریکی صدر پاک بھارت جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے درمیان کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟

پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔

طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ آپ اتنا اچھا کانٹینٹ بنا رہے ہیں آپ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران میرے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس قدر معیاری اور مثبت کنٹینٹ پیش کر رہے ہیں، اُس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
محمد طلحہ، کنٹینٹ کریئیٹر۔ pic.twitter.com/wYUM4wt5nW

— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) July 23, 2025

یاد رہے کہ چند دن قبل طلحہ احمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کی تعریف کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے انہیں ذاتی طور پر ایک الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی تحفے میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان حتیٰ کہ بچے بھی آج کے جدید دور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اور طلحہ احمد اس حقیقت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ احمد جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی علامت ہیں۔

واضح رہے طلحہ احمد پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معیاری اور مثبت ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دل جیت لیے۔

ان کا اندازِ گفتگو، سچائی پر مبنی پیغامات، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے اصلاحی مواد انہیں دیگر کریئیٹرز سے ممتاز کرتا ہے۔ طلحہ احمد کا مواد صرف تفریحی نہیں بلکہ معلوماتی اور اخلاقی پہلو بھی لیے ہوتا ہے، جو والدین اور اساتذہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹک ٹاکر شہباز شریف ملاقات طلحہ احمد کانٹینٹ کریئٹر وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے
  • پاکستان معاملے پر نریندر مودی حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، راہل گاندھی
  • ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کے مسلسل بیانات، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
  • اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل
  • چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ