لندن: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہاہے کہ ان کے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں ،حکومت پاکستان اندرونی اورعالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے ۔
اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں ،حکومت پاکستان اندرونی اورعالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے ایران سے ہمارا تعلق مذہبی ہمسائیگی اور ثقافتی ہے ،ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا ،ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے اوورسیز کارکنان ہمارا اثاثہ ہے ،موجودہ حالات میں سب کو ملکر کام کرنا چاہئے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہاکہ فرق نہیں

پڑھیں:

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 سے 3 اگست کو وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی صدرکے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرکے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

کراچی ؛سی ویو کے قریب دو بچوں سمیت 3افراد کے ڈوبنے کے واقعہ کی ابتدائی معلومات سامنے آ گئیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیاں کا بطور ایرانی صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گھڑ سوار اور عقوبت خانہ!
  • پاکستان پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے، سردار سلیم حیدر
  • اسلام آبادایکسپریس کی 3 بوگیاں الٹ گئیں 
  •  اپوزیشن کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،عطاء اللہ تارڑ
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان2 اگست سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے
  • ہم اب بھی یورینیم افزودہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • پاکستان اور  امریکا کے درمیان  تاریخی تجارتی معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کا پیغام جاری کردیا
  • نریندر مودی نے کہا تھا 370 ہٹنے پر دہشتگردی ختم ہوجائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، عمر عبداللہ
  • بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے، محبوبہ مفتی