معروف اسلامی اسکالر اور سابق جج مفتی تقی عثمانی نے امت مسلمہ کو ایک بار پھر اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم اور جارحیت کے خلاف تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (اب ایکس) پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہا کہ ایران نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کیا، لیکن اس کے باوجود وہ اسرائیل کو بھرپور جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار اسرائیل کو خود پر بمباری کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسے احساس ہو رہا ہے کہ تباہی کا مطلب کیا ہوتا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسرائیل کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، وہ برسوں سے عالم اسلام کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ فلسطین، شام، لبنان اور اب ایران میں اس کی مداخلت اور مظالم سب کے سامنے ہیں۔ ایسے میں اگر مسلم ممالک اب بھی بیدار نہ ہوئے تو یہ موقع بھی ہاتھ سے نکل جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ مسلم دنیا کے پاس وسائل بھی ہیں، طاقت بھی ہے، اور عوام کا جوش و جذبہ بھی موجود ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ قیادت مخلص ہو اور امت کے اجتماعی مفاد کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ وقتی سیاسی مفادات چھوڑ کر اسرائیل کے خلاف ایک متحدہ محاذ تشکیل دیں تاکہ امت مسلمہ کو درپیش اس سب سے بڑے خطرے کا تدارک کیا جا سکے۔
مفتی تقی عثمانی نےکہا کہ آج جو کچھ مشرق وسطیٰ میں ہو رہا ہے، وہ صرف ایک یا دو ممالک کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کا مسئلہ ہے اگر اسرائیلی جارحیت کو ابھی نہ روکا گیا تو آنے والے وقتوں میں اس کے اثرات مزید خطرناک ہوں گے۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ

پڑھیں:

گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار