دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست
جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے خطاب میں کہاکہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر طالبات نے کہاکہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں، عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں ’ہمارے جواب کا انتظار کرو‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے بھارت میں حملوں تک کیا کچھ ہوا؟
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے پُرجوش استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک فوج جناح یونیورسٹی کراچی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج جناح یونیورسٹی کراچی ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وی نیوز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر طالبات نے کے ساتھ
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مصر، صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری راہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون، سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ فریقین نے تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کا سرکاری دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا دفاعی اور سکیورٹی مذاکرات کے تیسرے دور کیلئے مصر کے دورے پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف مصری مسلح افواج جنرل عبدالمجید احمد عبدالمجید سقر سے بھی ملاقات ہوئی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین اور ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربی سے بھی ملاقات کی، وہ امام اعظم الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد احمد الطیب سے بھی ملے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون، سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔