2025-09-18@09:32:41 GMT
تلاش کی گنتی: 108
«شریف نے کہاکہ»:
(نئی خبر)
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں زلزلہ 2005: سعودی امداد کے سبب آزاد کشمیر میں زندگی و تعلیم رواں دواں انہوں نے کہاکہ دانش اسکول پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، یہ نواز شریف کا منصوبہ تھا جس کے تحت ملک میں اب تک ہزاروں بچے اور بچیاں فارغ التحصیل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اگر دانش اسکولوں کا قیام عمل...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی کشمیر کاز کے ساتھ وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ نہیں...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا ہے، بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرموثر بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے، وزراء اپنےحلف کا پاس رکھ کرپی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پرسیاست نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سے مسلم لیگ ن کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، کچھ شرپسندھ عناصر مذاکرات ناکاما بنانے پر عمل...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے تیراہ ، ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔(جاری ہے) جمعرات کوجاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے ان آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی کل اپنے تحریری مطالبات پیش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، گنتی کے لحاظ سے مذاکرات کا کل تیسرا روز ہے لیکن عملا پہلا دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر ملاقات کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آصف زرداری نے سہولت کاری کی لیکن سزا عمران خان کو سنائی جارہی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ کہا جاتا ہے یہ رقم عمران خان نے چوری کرلی، جبکہ انلینڈ کی ایجنسی کا مؤقف ہے کہ یہ رقم پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت کے طور پر دی تھی، اگر ایسا ہے تو پھر نواز شریف کو بھی جواب دینا چاہیے۔ علیمہ خان نے کہاکہ پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کرکے یہ رقم پاکستان واپس لائی جس سے ملک کا فائدہ ہوا۔ جو جرمانہ عائد...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جوکہ نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہت سی قوتیں ہیں جو دلوں میں رخنے ڈالتی ہیں، اسی لیے شہباز شریف نے وسوسوں کا لفظ استعمال کیا تھا۔ وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کو سامنے رکھیں تو یقین اور ایمان کا نور کبھی نہیں بھرتا، دلوں میں وسوسے تو رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فوج کا حکومت سے جو تعاون ہے ساری زندگی نہیں دیکھا، وسوسے بھی ہیں پر دعا ہے شراکت جاری رہے، وزیراعظم ’ہمارے ہاں صبح حکومتیں ہوتی ہیں اور شام کو نہیں ہوتیں۔ شہباز شریف نے اگر وسوسے کا لفظ استعمال کیا تو میں سمجھتا ہوں کہ بہت سی قوتیں ہیں...