190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آصف زرداری نے سہولت کاری کی لیکن سزا عمران خان کو سنائی جارہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ کہا جاتا ہے یہ رقم عمران خان نے چوری کرلی، جبکہ انلینڈ کی ایجنسی کا مؤقف ہے کہ یہ رقم پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت کے طور پر دی تھی، اگر ایسا ہے تو پھر نواز شریف کو بھی جواب دینا چاہیے۔
علیمہ خان نے کہاکہ پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کرکے یہ رقم پاکستان واپس لائی جس سے ملک کا فائدہ ہوا۔ جو جرمانہ عائد کیا گیا اس کی سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہے کہ ایسا ادارہ کیوں بنایا جہاں سیرت النبیﷺ سے متعلق تعلیم دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سزا دینے میں کافی مشکل پیش آرہی ہے، کیونکہ القادر ٹرسٹ تو فلاحی ادارہ ہے۔ عمران خان بھی چاہتے ہیں کہ سزا سنائی جائے تاکہ ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر طرح کے کیسز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان جب باہر آئیں گے تو آپ سب دیکھ لیں گے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسرا بار مؤخر کرتے ہوئے اب 17 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ کیس wenews آصف زرداری پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی حسن نواز رشوت عمران خان رہائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ کیس پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی حسن نواز رشوت عمران خان رہائی وی نیوز ملین پاؤنڈ کیس
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔