مریم نواز کی محنت مثالی، عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آرہی ہے۔
راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے نواز شریف اور مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے، ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔
ارکان اسمبلی نے کہاکہ مریم نواز شریف نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔
ارکان اسمبلی نے کہاکہ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں۔ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا۔
ارکان نے مزید کہاکہ صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات، گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار اسکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی اسکیمیں قابل تحسین ہیں۔ اجتماعی شادیوں کے ’دھی رانی پروگرام‘ کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے میں مل رہی ہے۔ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کی پیشکش کردی
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارکان اسمبلی پنجاب مریم نواز ملاقات نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی مریم نواز ملاقات نواز شریف وی نیوز مریم نواز شریف ارکان اسمبلی نواز شریف نے نے کہاکہ رہی ہے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تمام ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلےکی منظوری دے دی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والےکو سزا مل جائے مگر ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں، یہ نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، 2 لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے مگر کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔
اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب ریوینیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈپارٹمنٹس کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھائیں۔
Post Views: 4