وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش اسکولز سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں دانش اسکول کا آغاز ہوجائےگا، پونچھ اور نیلم میں بھی منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں زلزلہ 2005: سعودی امداد کے سبب آزاد کشمیر میں زندگی و تعلیم رواں دواں
انہوں نے کہاکہ دانش اسکول پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، یہ نواز شریف کا منصوبہ تھا جس کے تحت ملک میں اب تک ہزاروں بچے اور بچیاں فارغ التحصیل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ اگر دانش اسکولوں کا قیام عمل میں نہ لایا جاتا تو وسائل نہ رکھنے والے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل نہ کرسکتے، کیونکہ ان اسکولوں میں یتیم اور غریب بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ دانش اسکول میں بچوں اور بچیوں کے الگ الگ سینٹرز ہوں گے، جبکہ کھیلوں کے میدان بھی علیحدہ ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ دانش اسکولز کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرےگی، آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں غریب ممالک لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف
اس موقع پر تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر دانش اسکولز سسٹم سنگ بنیاد طلبا و طالبات وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دانش اسکولز سسٹم سنگ بنیاد طلبا و طالبات وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز دانش اسکولز شہباز شریف سنگ بنیاد نے کہاکہ
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔