میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتیں مزید کم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف، پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑے 7 روپے یونٹ کمی کی گئی ہے، جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟
انہوں نے کہاکہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے اس وقت سے اصلاحات کے لیے بھرپور محنت کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی کی قیمت تیل کی قیمتیں شہباز شریف میکرو اکنامک استحکام وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمت تیل کی قیمتیں شہباز شریف میکرو اکنامک استحکام وزیراعظم پاکستان وی نیوز میکرو اکنامک استحکام بجلی کی قیمتوں میں شہباز شریف نے کہاکہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔