طیارہ حادثہ،نوازشریف کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اظہارہمدردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لندن:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمدنوازشریف نے بھارتی مسافرطیارے کے المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہارکیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے تعزیتی پیغام میں نوازشریف نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری ہمدریاں وزیراعظم نریندرمودی اور بھارت کے عوام کے ساتھ ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈرائیور کی غفلت، اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق، 24 زخمی
اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔