میراکسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ یہ بار میری ایک فیملی ہے، میراکسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب کو میری طرف سے عید مبارک،ان کاکہناتھا کہ میرا بیک گراؤنڈ ایسا ہے کہ میں آپ لوگوں میں سے ہوں،میرے والد وکیل تھے، بیٹا بھی آپ لوگوں میں سے ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ فیصلے میرے حق میں آئیں نہ آئیں الگ بات ہے،جو کام کر سکتا ہوں وہ ضرورکروں گا، چھوٹے مسائل ہمیشہ حل کرتا رہوں گا، سمجھتا ہوں نرمی سے بات ہونی چاہئے،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہاکہ درخواست ہے کیس کی مکمل تیاری کرکے آئیں، قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے، ناانصافی نہ ہو، میرے آنے کے بعد کیسز نمٹانے کی رفتار بڑھی،کورٹ کے وقت سے متعلق اب کوئی شکایت نہیں۔
تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے: حافظ نعیم الرحمان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس
پڑھیں:
سام سنگ کا پَتلے اسمارٹ فونز کی پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ
سام سنگ نے پتلے اسمارٹ فونز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد صارفین کی اسٹائل اور پرفارمنس کے لحاظ سے نئے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ حالیہ برسوں میں لوگوں کی دلچسپی پتلے اور ہلکے فونز میں زیادہ بڑھ گئی ہے، اور سام سنگ اس ٹرینڈ کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
سام سنگ نے اپنے سیمی کنڈکٹر اور موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی جدتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پتلے فونز بھی بہترین پرفارمنس فراہم کر سکیں۔ سام سنگ کا مقصد ایسے فونز بنانا ہے جو نہ صرف پتلے ہوں بلکہ ان کی پرفارمنس میں بھی کمی نہ آئے۔
سام سنگ نے اپنے مقابلے میں ایپل اور ژیاؤمی جیسے برانڈز کے فونز کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ کمپنیاں پہلے ہی پتلے اور ہلکے فونز کی پیداوار میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
مزید برآں سام سنگ نے اسکرین، بیٹری اور پروسسر کی تکنیکی خصوصیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ اس کے نئے پتلے فونز میں بہترین بیٹری لائف اور پرفارمنس ہو۔