ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب مارگلہ ٹنل پر جعفر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔
حیدرآباد اتوار کو جامشورو سے کوٹری ریلوے اسٹیشن...
ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کر کے پٹری کو بحال کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جرمنی میں ٹرین حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
BERLIN:جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل خطرناک حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن میڈیا نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل پٹڑی سے اتر گئی۔
اسٹرٹگارٹ کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد حادثے میں زخمی ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، حادثے میں دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسافر ریل سگمارینگین اور اولم کے درمیان 90 کلومیٹر روٹ پر رواں دواں تھی۔
جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزرائے داخلہ اور ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے اور تمام درکار تعاون کی ہدایت کی ہے۔