سٹی 42: ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب مارگلہ ٹنل پر جعفر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کر کے پٹری کو بحال کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
’جیو نیوز‘ گریبلاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے جن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔