بلال اظہر کیانی کو وزارت خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے مالیاتی شعبے میں ہم آہنگی اور بہتر رابطہ کاری کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلال اظہر کیانی ریلوے کے ساتھ ساتھ اب وزارت خزانہ کے امور بھی سرانجام دیں گے، حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی قیادتی صلاحیتیں اور تجربہ اقتصادی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور حکومتی ترجیحات کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔
یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حکومت بجٹ، معیشت میں استحکام اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مؤثر بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
مزید دیکھیں: مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 سال میں سب سے کم ہے، بلال اظہر کیانی
بلال اظہر کیانی مسلم لیگ (ن) کے متحرک رہنما ہیں اور پہلے بھی مختلف حکومتی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، ریلوے کی وزارت میں اپنی کارکردگی کے بعد اب انہیں وزارت خزانہ جیسے اہم شعبے کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ حکومت کے معاشی فیصلوں میں بہتری اور تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ بلال اظہر کیانی خزانہ شہباز شریف مالیاتی اداروں مسلم لیگ معیشت وزارت خزانہ وزارت ریلوے وزیر اعظم وزیر مملکت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی شہباز شریف مالیاتی اداروں مسلم لیگ وزارت ریلوے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی
پڑھیں:
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے پھرامریکا روانہ
پاک امریکا ٹریڈ ڈایئلاگ میں پیش رفت سامنے آئی ہے، معاہدے سے متعلق حتمی بات چیت کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک مرتبہ پھر امریکا روانہ ہوگئے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے ۔ اور وزیرخزانہ کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں میں دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کومضبوط بنانےکی کڑی ہے ۔ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا میں ٹریڈ ڈایئلاگ پر حتمی بات چیت ہو گی، تجارتی معاہدہ کی تشکیل سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوگا، وزارت خزانہ کے مطابق امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو روایتی اورغیرروایتی شعبوں تک وسعت دینےکا خواہش مند ہے، دونوں ممالک میں آئی ٹی،معدنیات،زراعت جیسےاہم شعبوں میں شراکت داری کےوسیع مواقع موجودہیں ۔
Post Views: 5