علیزے شاہ کا شادی شدہ مرد فنکاروں پر طنزیہ وار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ اپنے دبنگ تبصرےمیں شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوہرے رویے پر تنقید کے تیر چلائے ہیں۔
نوجوانی میں فلم ’سپر اسٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی علیزے شاہ نہ صرف اپنی اداکاری سے جانی جاتی ہیں بلکہ اپنے بےباک انداز اورکھل کر رائے دینے کی وجہ سے بھی اکثر خبروں کا حصہ بنتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں علیزے کچھ زیادہ ہی بے لاگ ہوتی اور شوبز انڈسٹری کے پوشیدہ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتی نظرآرہی ہیں۔
اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا،”شادی شدہ مرد اداکاروں کی ایک بڑی تعداد شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک فیشن ایسنسرِی سمجھتی ہے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں زیادہ نہیں بولنا چاہتیں کیونکہ ”یہ ان کا مسئلہ نہیں“۔ تاہم ان کے اس بیان نے مداحوں اور انڈسٹری کے اندر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی رائے ملی جلی ہے۔ کچھ لوگ علیزے شاہ کے اس بیان کو سراہ رہے ہیں کہ انہوں نے دوہرے معیار رکھنے والے افراد کو بےنقاب کیا، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ ایسے معاملات کو عوامی پلیٹ فارم پر اٹھانا غیر ضروری تنازع کا سبب بنتا ہے۔
گرچہ علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں کسی خاص اداکار کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے بیان میں چھپا طنز یقیناً کچھ لوگوں کے لیے ناگوار گزر سکتا ہے۔
کئی لوگ یہ جاننے کے لیے بےتاب ہیں کہ آخر یہ ”زیادہ تر“ اداکار کون ہیں جن کی شادی کی انگوٹھی محض شوپیس بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں :ساتھی کو دھوکے سے ’سچ بولنے والا‘ انجیکشن لگانے پر چینی شخص بڑی مصیبت میں پڑ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علیزے شاہ
پڑھیں:
شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
کراچی کے ضلع وسطی کی حدود میں قائم تھانے شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے دلہا سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لے لی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے شاہراہ نورجہاں روڈ بلاک ٹی میں بارات میں شریک افراد کی ہوائی فائرنگ سے قاسم نامی شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں کی سربراہی میں پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ تقریب میں شریک چند افراد بارات کے دوران ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بارات کا تعاقب کیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن کی شناخت عاقب خلیل، مزمل اور رازی منڈ کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے جبکہ بارات میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔