پاکستان کا سب سے مقبول نیوز چینل جیو نیوز ایک بار پھر یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ایک منفرد اور جذبے سے بھرپور دستاویزی فلم پیش کر رہا ہے جس میں پاکستانی عوام کو بھرپور طریقے سے شامل کیا جا رہا ہے۔ 

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر جیو نیوز نے فنونِ لطیفہ سے وابستہ نوجوانوں اور فنکاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے فن کے ذریعے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کریں۔ چاہے آپ قومی نغمے گاتے ہوں، جذبہ جگاتی شاعری کرتے ہوں، مصوری یا موسیقی کے ذریعے پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوں۔”جیو نیوز“ آپ کی آواز، آپ کی محبت اور آپ کا جذبہ پوری قوم تک پہنچانا چاہتا ہے۔

اس خصوصی دستاویزی فلم کو بنانے کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی، یکجہتی، ثقافت اور عوام کے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا ہے۔ منتخب شرکاء سے جیو نیوز کی ٹیم خود رابطہ کرے گی اور اُن کا فن 14 اگست کی خصوصی دستاویزی فلم کا حصہ بنایا جائے گا۔

اگر آپ اپنے فن کے ذریعے پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، تو آج ہی اپنی ویڈیو کے ساتھ اپنا نام اور رابطہ نمبر جیو نیوز کے اِن باکس میں بھیجیں۔ 

اس یومِ آزادی پر اپنی آواز، اپنا جذبہ، اور اپنی محبت پوری قوم کے ساتھ بانٹیں کیونکہ یہ وطن ہمارا ہے جو ہمارے لہو کی خوشبو سے مہکتا رہتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جیو نیوز

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں