بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی، بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی وزیر مملکت
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔