عاصم اظہر اور ان کی منگیتر میرب کی راہیں جدا، گلوکار نے بریک اپ کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے بریک اپ کی تصدیق کی اور منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا، گلوکار نے سٹوری میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کا حق ہے‘۔
(جاری ہے)
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
—فائل فوٹوکراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔
سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔
اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔