قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، دعا ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، دعا ہے کہ یہ ہمارا آخری پروگرام ہو کیوں کہ قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔
پرائم منسٹرڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہنر مند نوجوانوں کی بدولت ملک کا مستقبل شاندار بنائیں گے، اگر دیگر ممالک کے پاس تیل، گیس اور معدنیات کے وسائل ہیں تو ہمارے پاس کروڑوں نوجوان ہیں جو پاکستان کا سرمایہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ سرمایہ نچھاور کریں گے تو پاکستان دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک بنے گا، ہمارے ٹریننگ سینٹرز میں بہترین ٹرینرز آنے چاہییں۔
انہوں نے کہاکہ آج کی دنیا جدید ٹیکنالوجی کی متقاضی ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، اور ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی تو ملک ترقی کرےگا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے، اب ہم نے قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ میں آخری دم تک نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا، کسان، صنعتکار اور نوجوان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے، خادم بن کر پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے کا منصوبہ کتنا مفید ثابت ہوگا؟
انہوں نے مزید کہاکہ اربوں کھربوں کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیرالتوا ہیں، حال ہی میں ایک فیصلے کے بعد 34 ارب روپے خزانے میں آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایم ایف ٹیکس کیسز ڈیجیٹل ترقی شہباز شریف قرضے نوجوان وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ٹیکس کیسز ڈیجیٹل ترقی شہباز شریف نوجوان وزیراعظم پاکستان وی نیوز ا ئی ایم ایف شہباز شریف انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم فیصلے متوقع سعودی ولی عہد شہباز شریف ملاقات وزیراعظم پاکستان وی نیوز