اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گیانہوںنے کہاکہ عوام جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے جائیں گے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ صاف ستھری اور آرام دہ بینچز فراہم کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شام کے پور فضا ماحول میں عوام لطف اندوز ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ آس پاس کے طلبہ و طالبات کے لیے جدید کیفٹیریا بنے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوںنے کہاکہ جدید طرز کے حنیف عباسی

پڑھیں:

مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ، شاہ محمود قریشی نے نیا فارمولا پیش کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے لیے نیا سیاسی فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزاحمت اور مذاکرات کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

کوٹ لکھپت جیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات مقتدر حلقوں سے ہوں، تاہم اُن کی طرف سے کہا گیا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے، تو اب ہم سیاست دانوں سے ہی بات کریں گے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ہماری رسائی ہونی چاہیے تاکہ ہم انہیں صورت حال سے آگاہ کر سکیں اور ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں 42 سال کا تجربہ ہے، ہم بات کرنا چاہتے ہیں مگر جب آگے سے کوئی جواب نہ آئے تو احتجاج کا راستہ ہی باقی رہ جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے مذاکرات کی بات دو سال قید بھگتنے کے بعد کی ہے، اور یہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی متفقہ رائے ہے کہ مذاکرات ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی یہ نہیں بتانا کہ حکومتی سطح پر کس شخصیت سے مذاکرات ہونے چاہییں، ہر چیز کا وقت ہوتا ہے اور سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، صحیح وقت پر نام ظاہر کروں گا”۔

انہوں نے کہاکہ جیل میں موجود شخص کے پاس زمینی حقائق تک محدود رسائی ہوتی ہے، اس لیے ہمیں مکمل علم نہیں کہ گراؤنڈ پر کیا ہو رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو ہم سے جیل میں آ کر ملاقات کرنی چاہیے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کوٹ لکھپت جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم جیلوں میں اپنے لیے نہیں، بلکہ ملک کے لیے بیٹھے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم بے گناہ ہیں اور ہمیں سزائیں دی جائیں گی، لیکن ہم اپنے مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈھائی سال بعد ہم نے مذاکرات پر بات کی ہے، ہمارے ہزاروں کارکن عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں اور سب ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس جو ڈگریاں ہیں، اُن کے ساتھ میں کسی بھی ملک میں جا سکتی تھی، لیکن پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ ہم صرف آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، اور ہم صرف عدالتوں کے ذریعے ہی انصاف لے کر باہر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیبلشمنٹ شاہ محمود قریشی عمران خان رہائی مذاکرات مزاحمت نیا سیاسی فارمولا وی نیوز یاسمین راشد

متعلقہ مضامین

  • حنیف عباسی کی اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر تنقید
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل 
  • ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی
  • مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ، شاہ محمود قریشی نے نیا فارمولا پیش کردیا
  • قدرتی آفات، کتنے ڈرون خریدے جائینگے، خیبر پختونخوا حکومت نے بتا دیا
  • ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی: امریکی انٹیلی جنس
  • اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ
  • ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکی انٹیلیجنس ذرائع کا دعویٰ
  • سیپا میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی چالاکیاں عیاں ( 2 شہروں سے تنخواہ وصولی)
  • پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں: حنیف عباسی