گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے؛ وزیرِ ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔
حنیف عباسی نے بتایا کہ گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے، ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے، جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے جائیں گے۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
انہوں نے بتایا کہ صاف ستھری اور آرام دہ بینچیز فراہم کیے جائیں گے، شام کے پور فضا ماحول میں عوام لطف اندوز ہوں گی، آس پاس کے طلبہ و طالبات کے لیے جدید کیفیٹیریا بنے گا، ریلوے سٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں؛ شاہد آفریدی
سٹی 42 : سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے لائن آف کنٹرول لیپا ویلی کا دورہ کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور وہاں کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔
شاہد آفریدی نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں، بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے لیپہ سیکٹر آیا ہوں۔
سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران میڈیا کا مثبت کردار قابل تعریف ہے، افواج پاکستان ہمیشہ امن کی خواہاں رہیں، دفاع وطن میں اقدام اٹھانا مجبوری ہوتا ہے۔
لاہور میں 221 ٹریفک حادثات؛ 2 افراد جاں بحق286 زخمی
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ٹیلنٹ قابل فخر ہے، بدقسمتی سے ضائع ہو رہا ہے ، توجہ دینا ناگزیر ہے، آزاد کشمیر کی حکومت یہاں کرکٹ اکیڈمی قائم کرے تاکہ ٹیلنٹ محفوظ رہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ جہاں انسانیت کے ساتھ ظلم ہو، وہ دہشت گردی ہے انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی حق خود ارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کروانے کے لیے کردار ادا کرے ۔
ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری