اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستان ریلویز نے دارالحکومت اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری
گولڑہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔
وزیر ریلوے کے مطابق ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تاکہ عوام جب چاہیں وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں، دونوں ریلوے اسٹیشنز پر جدید طرز کے الیکٹرک پولز نصب کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی
ریلوے اسٹیشنز کوعوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دونوں اسٹیشنز پر شام کے پر فضا ماحول میں عوامی سہولت کے پیش نظر صاف ستھری اور آرام دہ بینچیں بھی مہیا کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک پولز پاکستان پاکستان ریلویز جدید حنیف عباسی عوام دوست گولڑہ مارگلہ ریلوے اسٹیشن وزیر برائے ریلوے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان ریلویز حنیف عباسی عوام دوست وزیر برائے ریلوے ریلوے اسٹیشنز عوام دوست اور جدید
پڑھیں:
عمران خان کو باہر آنا ہے یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے، سلمان اکرم راجا
لاہور:پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں، جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے
خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہوش کے ناخن لے، عدلیہ کو آزاد کریں، صحافت کو آزاد کریں، ہمیں بہت جلد دیکھیں گے احتجاجی سیاست کرتے ہوئے، ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے سڑکوں پر آنا، جنگ پوری قوم نے لڑی ہے چھپ کر بات کرنے کی کوشش نہیں ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، جنگ فوجیں لڑتی ہیں، اس میں کسی کا کوئی کمال نہیں، کسی ایک بندے نے جنگ نہیں لڑی۔