اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےملاقاتیں کرانے یا روکنے میں ہماراکوئی کردارنہیں، کوئی بیک ڈورڈپلومیسی نہیں چل رہی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بانی پی ٹی نے اپنے لئے خود مشکلات پیداکی ہیں، این آراونہیں لینا،ڈیل نہیں کرنی توپھراسٹیبلشمنٹ کے پاس کیوں جاتے ہیں؟
انہوں نے کہاکہ ہم نوازشریف سے ملاقات کے لئے جاتے تھے کئی مرتبہ ملاقات نہیں کرنے دی گئی، صرف ملزم عمران خان قانون کا لاڈلہ نکلا ،جتنی ان کے ساتھ جیل میں ملاقاتیں ہوئی کسی سیاست دان کےساتھ نہیں ہوئیں۔
ایک سوال پر عرفان صدیقی نے  بانی پی ٹی آئی سے جیل میں کسی امریکی وفدکی ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ ایسانہیں کہ نوازشریف تمام معاملات سے الگ ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف کی ہفتے میں نوازشریف سے ملاقات ہوتی ہے،اسی طرح نوازشریف سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
ادھروزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ جتنی ملاقاتیں جیل میں بانی پی ٹی آئی کی ہوئیں اتنی کسی اور کی نہیں ہوئیں،جیل میں بھی ملاقاتوں کیلئے خواہشات کااظہارکیاجاتاہے، بہت سے لوگوں سے بانی پی ٹی آئی خود نہیں ملناچاہتے۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ جیل میں رہائش میری مرضی کی ہو،ہمیں پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں ،ان کا رویہ سیاسی نہیں ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے کہاکہ جیل میں

پڑھیں:

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کا یہ نیا باب خطے میں استحکام اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور سعودی قیادت کی بصیرت اور دوراندیش فیصلوں پر فخر کرتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دفاعی نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، اور یہ رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
  • ادارۂ ترقیات شہر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے‘ آصف جان صدیقی