پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی۔
کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اگلے بجٹ میں رائیڈ ہیلنگ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان
انہوں نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے انتھک محنت کی، وزیراعظم، حکومت اور مسلح افواج مبارکباد کی مستحق ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
انہوں نے کہاکہ دوران جنگ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے تھے، اور بھارتی ڈائریکٹر کی کوشش تھی کہ پاکستان کو قسط جاری نہ ہو سکے۔
کامران ٹیسوری نے کہاکہ آج اگر پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو اس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کردار شامل ہے، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا چاہیے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں کون سے ٹیکس ختم ہونے جا رہے ہیں؟
انہوں نے کہاکہ پوری قوم نے جذبے کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے معاشی اہداف بہتر ہوئے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاملات طے ہیں ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ وزیروں، جاگیرداروں سمیت ہر اس شخص پر ٹیکس لگایا جائے اس اس کا اہل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایم کیو ایم بجٹ پاکستان ٹیکس رانا ثنااللہ مشیر وزیراعظم معاشی بحران وزیر خزانہ وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان ٹیکس رانا ثنااللہ وی نیوز انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ
پڑھیں:
حالیہ کشمکش کے دوران نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے، لیاقت بلوچ
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ کشمکش کے دوران نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے۔
لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، ترکی اور ایران بااعتماد دوست بن رہے ہیں افغانستان کو بھی حصہ بننا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے، سیاسی بحران کا سیاسی حل تلاش کرلیا جائے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ زراعت اور کسان کو تباہی سے نکالنے کیلئے نمائشی نہیں بلکہ مستقل اقدامات کیے جائیں۔