نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، افغان وزیر خارجہ کی بھی چین آمد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل پیرکے روز چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسحاق ڈار کے ہمراہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی ہوں گے۔
نائب وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد دوطرفہ اور علاقائی امور خصوصاً پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کے تناظر میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے جواب کے بعد چین کا دو ٹوک مؤقف، بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا
پاکستان اور انڈیا کے مابین حالیہ کشیدگی اور مسلح جھڑپوں کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر قریبی مشاورت شروع کر رکھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال اور سرحد پار اشتعال انگیزی سمیت اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔
دوسری طرف ذرائع کے مطابق اس دوران افغان وزیر خارجہ مولانا امیر خان متقی بھی چین کا دورہ کریں، جس سے پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین سہ فریقی مذاکرات کا امکان بھی پیدا ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان چین مذاکرات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان چین مذاکرات
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔