Jasarat News:
2025-08-12@11:25:08 GMT

غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی: ٹرمپ کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جاری خونریزی آئندہ ہفتے تک جنگ بندی کی صورت میں تھم سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، امید ہے کہ اگلے ہفتے تک کوئی باضابطہ معاہدہ طے پا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا تنہا انسانی امداد فراہم کر رہا ہے، ہم خطے میں خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں اور اس معاملے میں دیگر کوئی ملک ہماری سطح پر کردار ادا نہیں کر رہا۔

گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جب ایران کی جانب سے یورینیم کی ممکنہ افزودگی پر ردعمل کے بارے میں سوال کیا تو صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں انٹیلی جنس ذرائع سے اس بات کی اطلاع ملی کہ ایران حساس سطح پر یورینیم افزودہ کر رہا ہے تو ہم دوبارہ حملے کا فیصلہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی یا کسی معتبر ادارے کے معائنہ کاروں کو ان ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ کروانا چاہتے ہیں جنہیں پچھلے ہفتے امریکی فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے، جس میں کہا گیا تھا کہ قطر میں امریکی اڈے پر حملہ امریکا کے چہرے پر تھپڑ تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد اس بیان پر باضابطہ ردعمل دیں گے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے امریکی ڈیری مصنوعات پر 400 فیصد ٹیرف عائد کرنا دراصل امریکا پر براہ راست حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کینیڈا یورپی یونین کی پالیسیوں کی نقل کر رہا ہے، جو پہلے ہی زیر بحث ہیں۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ آئندہ سات روز میں کینیڈا پر نئے تجارتی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

اسی موقع پر صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے خاتمے کا سہرا اپنے سر باندھتے ہوئے کہا، “مجھے خوشی ہے کہ میں نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کیا۔ ہم نے یہ معاملہ سفارت اور تجارت کے ذریعے حل کیا۔”

اختتام پر، انہوں نے امریکی صدارت کو خطرناک ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ “یہ عہدہ آسان نہیں، بعض اوقات پرانے واقعات یاد آجاتے ہیں جیسے پنسلوینیا میں کان پر گولی لگنے کا واقعہ، ایسی یادیں دل کی دھڑکن تیز کر دیتی ہیں۔”

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کر رہا کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ تین دن حبس، ابر آلود آسمان اور بوندا باندی کا امکان

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے باسی آئندہ چند روز تک مرطوب اور ابر آلود موسم کے لیے تیار رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جس کے باعث تیز دھوپ اور بڑھتی ہوئی نمی نے حبس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، لیکن حبس کم کرنے میں زیادہ مددگار نہیں۔

ماہرین کے مطابق آئندہ تین دن کے دوران مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہ سکتا ہے۔ صبح اور رات کے وقت کہیں ہلکی بوندا باندی اور کہیں رم جھم کا امکان ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم میں ہلکے کپڑے پہنیں، پانی زیادہ پئیں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی
  • ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی
  • ٹرمپ کا ٹیکنالوجی چپس پر نرم رویہ، چین کے لیے راہیں کھلنے لگیں
  • امریکا نے فتنہ الہندوستان کی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا، طلال چوہدری
  • امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے: بلوم برگ
  • ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مشیر بو ہائنز کا استعفیٰ، نجی شعبے میں واپسی کا اعلان
  • کراچی میں آئندہ تین دن حبس، ابر آلود آسمان اور بوندا باندی کا امکان
  • آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع کا خاتمہ تاریخی کامیابی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ
  • مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ